مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 پاکستانی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستان نے لائن آف کنٹرول کے بھمبھر سیکٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے 32 سالہ منیر چوہان کہوٹہ کے رہائشی تھے جب کہ 28 سالہ عامر حسین کا تعلق ضلع بھمبھر سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہندوستانی فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دیا اور ہندوستانی فوج کی متعدد چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 پاکستانی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
News ID 1879063
آپ کا تبصرہ